پاکستان ریلویزسیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، محمد صادق سنجرانی

77
پاکستان ریلویزسیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، محمد صادق سنجرانی
پاکستان ریلویزسیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویزسیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، ٹورسٹ سفاری ٹرین اس ضمن میں اہم قدم ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر ریلوے سینیٹر اعظم خان سواتی کے ہمراہ گولڑہ ریلوے سٹیشن پر سفاری ٹرین کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔ ٹورسٹ سفاری ٹرین ہر جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کے روز سیاحوں کو گولڑہ سٹیشن سے حسن ابدال, اٹک خورد اور اٹک سٹی و گردو نواح کے مقامات کی سیر کرائے گی،

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ٹورسٹ سفاری ٹرین حکومت کی جانب سے مقامی سیاحت کے فروغ کے لیے اہم قدم ہےسفاری ٹرین کا تصور اچھا ہے، تفریح اور سیاحت کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ تاریخی گولڑہ ریلوے سٹیشن سے ٹرین قدیم روٹ پر چلےگی جس سے پاکستان کا ثقافتی و تاریخی ورثہ دیکھنے کو ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے ایک قیمتی اثاثہ ہے ، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی اس ٹرین کو لے جایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر براۓ ئےریلوے محمد اعظم خان سواتی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔سفاری ٹرین کی بدولت تاریخی و ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ،سیاحت کے فروغ میں پاکستان ریلوے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔امید ہے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات اٹھاۓ ئے جائیں گے جس سے نہ صرف ادارے کو منافع بخش بنایا جائے گا بلکہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ سینیٹر تاج محمد آفریدی، سینیٹر سجاد حسین طوری، مرزا محمد آفریدی، اورنگ زیب اورکزئی، نصیب اللہ بازئی، دلاور خان اور دیگر سیاسی و سماجی افراد کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد گولڑہ ریلوے سٹیشن پر موجود تھی۔

چیئرمین سینیٹ ، وفد کے ارکان اور وفاقی وزیر براۓ ئے ریلوے اعظم خان سواتی نے میوزیم کا دورہ بھی کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ریلوے معیشت کے لیے ایک ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتا ہے۔ریل کے بہتر رابطوں سےکرائے بھی کم ہوں گے اور ماحول پر بھی بہتر اثر پڑے گا۔وزیر ریلوے نے بتایا ہے کہ فریٹ ٹرین بھی شروع کر رہے ہیں۔اس سے کم خرچ آمدورفت اور سامان کی ترسیل کی سہولت میسر آئےۓ گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے بہترین ادارہ تھا اور ایک زمانے میں کوئٹہ سےمیرے گاوں تک میٹھا پانی بھی ریلوے پہنچاتا تھا۔ریلوے کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ریلوے کی ترقی کے لئے دعا گو ہوں ۔اعظم سواتی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ میرا ترجیحی ایجنڈا ہے کہ ریلویز سے بدعنوانی کا خاتمہ کروں ریلوے میں زیادہ تر اچھے افسر ہیں تاہم چند کالی بھڑیں ہیں میں چن چن کر ان کالی بھیڑوں کا خاتمہ کروں گا۔