اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) پاکستان ریلوے نے اپنے مسافروں کے لیے عید کے دن سپیشل عیدی کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان ریلوے کے ترجمان نے بتایاکہ عید کے روز سفر کرنے والے مسافروں کو تمام ٹرینوں میں50 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مسافروں کے شکریہ کے ساتھ عید پر بڑا اعلان کیا ہے۔