پاکستان ریلوے کی طرف سے 70 ویں یوم آزادی کے موقع سپیشل آزادی ٹرین چلائی گئی

140

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) پاکستان ریلویز پاکستان کی طرف سے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے یک جہتی کی نمائندگی کے لیے پندرہ یوم کے لیےسپیشل آزادی ٹرین چلائی گئی ہے۔ آزادی سپیشل ٹرین ملک گیر سفر کا آغاز مارگلہ سٹیشن سے کیا۔یہ ٹرین بڑے بڑے سٹیشنوں پر رات کو قیا م کے دوران ثقافتی جشن کا مظاہرہ کرے گی جن میں پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان، خانپور، سکھر، سبی ، کوئٹہ، حیدار آباد اور کراچی شامل ہیں۔