پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد منشیات کا عالمی دن آج منایا گیا

155
مانسہرہ

کوئٹہ۔ 26 جون (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد منشیات کا عالمی دن آج منایا جائے گااس دن کو منانے کا مقصد عوام خصوصا نوجوان نسل کو اس ناسور کے خطرناک اثرات سے آگاہ کرنا ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 67 لاکھ سے زائدافراد منشیات کے استعمال کے عادی ہیں۔ بلوچستان کی کل آبادی کا ا18فیصد مختلف نوعیت کا نشہ کرتے ہیں اور ہر فرد کو منشیات کے استعمال کے لئے روزانہ150 روپے کی ضرورت ہوتی ہے جس کی بنا پر ملک میں روزانہ گیارہ ارب روپے مالیت کی منشیات استعمال کی جاتی ہے۔

ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد میں ہر سال 40 ہزار نئے افراد کا اضافہ ہو رہا ہے جس کی روک تھام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،منشیات استعمال کرنے والے افراد میں 8 لاکھ 60 ہزار افراد ہیروئن کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں جبکہ ہماری کل آبادی کے 3 اعشاریہ6فی صد افراد چرس پیتے ہیں، 4 لاکھ 30ہزار افراد انجیکشن کے ذریعے ہیروئن کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں جن میں 73فی صد ہیرونچی استعمال شدہ سرنج استعمال کرتے ہیں

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ گھر سے بھاگے ہوئے 25ہزار اسٹریٹ چلڈرن منشیات کے عادی ہوتے ہیں جبکہ 78 فی صد مرد اور 22فی صد خواتین منشیات استعمال کرتی ہیں دوسری جانب 20 لاکھ نوجوان ڈرگ استعمال کرنے لگے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 29 لاکھ افراد اور خیبر پختونخواہ کی آبادی کے 10 اعشاریہ 9 فی صد افراد منشیات کے عادی ہیں اسی طرح سندھ کی سولہ فیصد جبکہ بلوچستان کی قل آبادی کا 18فیصد مختلف نوعیت کا نشہ کرتے ہیں رپورٹ کے مطابق پاکستان کے علاوہ بھارت، مالدیپ، نیپال،بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ میں ایک بڑی تعداد میں منشیات استعمال کی جاتی ہے جبکہ افغانستان کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ منشیات تیار کرنے والے ملک میں کیا جاتاہے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خود اعتمادی، فیصلہ کرنے کی قوت،کمیونیکشن کی مہارت، حالات کے دباو کو قبول کرنے،دباو کی کیفیت میں کام کرنے،وقت کی پابندی اور غصہ پر قابو پانے کی صلاحیت کے حامل افرادخو د کو منشیات کے استعمال سے بہ آسانی محفوط رکھ سکتے ہیں۔