26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان سمیت دنیا بھر میں بچیوں کو بااختیار بنانے اور ان کو...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچیوں کو بااختیار بنانے اور ان کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے بچیوں کا عالمی دن منایا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچیوں کو بااختیار بنانے اور ان کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے بچیوں کا عالمی دن جمعہ 11 اکتوبر کو منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری، نجی اور خواتین کے اداروں اور تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور پروگرامز کا انعقاد کیا گیا

تاکہ عام آدمی کو بچیوں کو با اختیار بنانے کی اہمیت اور ان کو درپیش مسائل کے تدارک کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔ بچیوں کا عالمی دن ہر سال 11 اکتوبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد بچیوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ نوعمر لڑکیوں کی اہمیت، طاقت اور صلاحیت کو تسلیم بھی کرتا ہے۔

- Advertisement -

19 دسمبر 2011 کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی نے 11 اکتوبر کو بچیوں کا عالمی دن کے طور پر منانے کے لیے قرارداد 66/170 منظور کی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=511187

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں