پاکستان سمیت دنیا بھر میں دماغی صحت کا عالمی دن منایاگیا

111

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دماغی صحت کا عالمی دن جمعرات کو منایاگیا جس کا مقصد مختلف قسم کے ذہنی عوارض میں مبتلا افراد کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کو اجاگر کرنا تھا۔ دنیا بھر میں بڑی تعداد میں افراد ذہنی امراض کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری انتونیوگوترس نے اس دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس کا ہر گز مطلب نہیں کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کو دنیا سے الگ تھلگ کر کے عمر قید میں رکھ دیا جائے۔ ہم دماغی صحت کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ایسے افراد کو معاشرے کا حصہ بنائے جانے اورانہیں صحت، تعلیم، روزگار، ہائوسنگ کے مواقع فراہم کرنے کے لئے خصوصی دیکھ بھال اور توجہ دی جائے۔ انہوں نے ہیلتھ کیئر ورکرز کی حوصلہ افزائی کی جو ایسے مریضوں پر توجہ دیتے ہیں اور کہا کہ ذہنی عارضوں میں مبتلا افراد کو باقاعدہ سے معائنہ اور ماہرین صحت کے مشورے لینے چاہئیں تاکہ وہ صحت یاب ہو کر باعزت زندگی گذارنے کے قابل ہوسکیں اور ہمیں مل کر ایسے مریضوں کو حوصلہ دینے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔