28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان سمیت دنیا بھر میں روشنی کا عالمی دن جمعہ کو منایا...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں روشنی کا عالمی دن جمعہ کو منایا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں روشنی کا عالمی دن جمعہ 16 مئی کو منایا گیا ۔اس دن منانے کا مقصد سائنس، ثقافت،آرٹ، تعلیم اور پائیدار ترقی، طب، مواصلات اور توانائی جیسے متنوع شعبوں میں روشنی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ یونیسکو کی روشنی کے دن کے حوالہ سے بین الاقوامی مہم فوٹوونکس کی اہمیت اور پائیدار ترقی کے مستقبل میں اس کے کردار کو اجاگر کرتاہے، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور کرہ ارض پر روشنی کے انتہائی اہم کردار کےحوالہ سے عوام کو آگاہی فراہم کی گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597701

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں