اسلام آباد ۔20نومبر (اے پی پی)پاکستان سول ایو ی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے ) نے بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ ‘علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس پر پرندوں ‘قیمتی اشیاءکی چوری کی روک تھام کے لئے ائیر پورٹس پر خدمات سرانجام دینے والے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملکرموثرحکمت عملی ترتیب دیدی ہے‘ائیر پورٹ داخل ہونے سے لیکر سامان جہاز میں رکھنے کے عمل تک کی مکمل خفیہ نگرانی کے ساتھ ساتھ سول ایوی ایشن کا عملہ بھی مسافروں کی سہولت کے لئے تعینات کر دیا گیا ہے۔ پاکستان سول ایو ایشن کی ترجمان نے اس حوالے سے قومی خبر رساںادارے "اے پی پی ” سے بات چیت کرتے ہوئے بتا یا کہ ائیر پورٹس پر نایاب پرندے ‘جانور ‘قیمتی اشیاءچوری ہونے کے واقعات کی روک تھام کے لئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک موثر حکمت عملی مرتب کر لی ہے تا کہ ائیر پورٹس پر ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جاسکے ۔