پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گمشدہ قیمتی سامان مسافر کو لوٹا دیا

78
Pakistan Civil Aviation Authority
Pakistan Civil Aviation Authority

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر تقریبا ً15 لاکھ روپے مالیت کا گمشدہ سامان مسافر کو لوٹا دیا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق مسافر08 فروری کو دبئی کے راستے امریکہ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تھا۔مسافر نے اسی دن بیگ گمشدگی کی رپورٹ جمع کرائی۔ بیگ ارائیول بیلٹ ایریا کے قریب کہیں بھول گیا، مسافر بیگ میں دو ہزار امریکی ڈالر، پچاس ہزار روپے، ایک عدد آئی فون پندرہ پرو میکس اور دیگر اشیا تھیں۔

مسافر’’ڈی ایف او‘‘کو بیگ ملا جو لوسٹ اینڈ فائنڈ شعبہ میں جمع کرادیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ بعدازاں سی او او/ ائیرپورٹ مینیجر نے بیگ مالک کے حوالے کر دیا۔مسافر ندیم اکرم نے فوری سامان کی واپسی پر ایئرپورٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔