
اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 43 ویں ای-کچہری پیر کو ہوگی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن ای-کچہری کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ای-کچہری پیر 18 مارچ صبح 10.30 بجے شروع ہوگی۔
ای-کچہری ادارے کے فیس بک پیج پر براہ راست نشر ہوگی۔ شکایت کنندگان ای۔کچہری کے دوران اپنا نام، موبائل نمبر، ای میل کمنٹ باکس میں لکھیں، شرکا کمنٹ باکس میں ہوائی اڈے کا نام بھی ضرور لکھیں جہاں تک ممکن ہو کمنٹ باکس میں اپنی شکایت کی تفصیل درج کریں شکایات دستاویزی ثبوت کے ساتھ [email protected] پر بھی ای میل کریں۔