اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان سویٹ ہوم پری کیڈٹ کالج اسلام آباد میں جماعت پنجم سے ہفتم کی کلاسز کے لئے داخلوں کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15فروری مقرر کی گئی ہے۔پاکستان سویٹ ہوم اور صدیق پبلک سکول کے اس مشترکہ پراجیکٹ میں تمام پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور کشمیر کے ہونہار یتیم طلبہ داخلوں کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں جہاں یتیم بچوں کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔
تحریری امتحان میڈیکل اور انٹرویو کے بعد طلبہ کا میرٹ کی بنیاد پر داخلہ کیا جائے گا ۔ جماعت پنجم کے لئے عمر کی حد 9 سے 11 سال، جماعت ششم کے لئے 10 سے 12 سال اور جماعت ہفتم کے لئے عمر کی حد 11 سے 13سال ہے۔ داخلوں کے لئے فارم ب، اور والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے ۔
طلبا و طالبات بذریعہ ڈاک، ادارے میں بذات خود اور پاکستان سویٹ ہوم کی ویب سائٹwww.pakistasweethome.org.pk پر آن لائن فارم جمع کرا سکتے ہیں، حافظ قرآن، شہدا کے بچوں اور سپورٹس میں ماہر بچوں کے لیے خصوصی نشتیں رکھی گئی ہیں ۔