19.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

- Advertisement -

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1139.14 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد ایک 117772.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 356729109 حصص کا لین دین ہوا جن کی مجموعی لاگت 37.49 ارب روپے تھی۔ مارکیٹ میں 48 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ 206 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 167 کی قیمتوں میں کمی اور 65 کمپنیوں کے حصص میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

پاک الیکٹران ، پی ایس او اور سنرجیکو پاکستان سرفہرست کمپنیاں رہیں جن کے بالترتیب 29179304، 26879128 اور 26879128 حصص کا لین دین ہوا۔ فلپ مورس کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 67.07 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ کمی یونی لیور فوڈ کے حصص میں ہوئی جس کی فی حصص قیمت 549 روپے کی کمی کے بعد 23 ہزار روپے پر بند ہوئی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576424

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں