پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں 5 فیصد اضافہ

182

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں کیلنڈر سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5.2فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے 9 ماہ میں مجموعی طور پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں سالانہ بنیادو ں پر 5.2فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جنوری سے ستمبر2022کی مدت میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو مجموعی طور پر803257ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا۔

گذشتہ سال کی اسی مدت میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو763787ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔کیلنڈر سال کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں سالانہ بنیادوں پر3.7فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔تیسری سہ ماہی میں کمپنیوں کو271569ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا۔فرٹیلائزر کمپنیوں کے منافع میں جاری کیلنڈر سال کی پہلے 9 ما ہ میں سالانہ بنیادوں پر33.6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے برعکس کمرشل بینکوں کے منافع میں کیلنڈر سال کے پہلے 9 ماہ میں 3.9فیصد ، آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے منافع میں 45.1فیصد، ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کے منافع میں 35.1فیصد، بجلی کی پیداواری اورتقسیم کار کمپنیوں کے منافع میں منفی 39.2فیصد، سیمنٹ 5.5فیصد اور ریفائنری کے منافع میں 739.5فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے