پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کارحجان، 100 انڈیکس 105.86 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد80672.06 پوائنٹس پربند

146

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کومسلسل دوسرے روز تیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 105.86 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد80672.06 پوائنٹس پربندہوا۔ مجموعی طورپر450 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 216 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 190کی قیمت میں کمی اور44کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 610.264 ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 24.31 ارب روپے رہی۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 36.04 پوائنٹس کی کمی کے بعد25753.93پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30 انڈیکس217.31 پوا ئنٹس کے اضافہ کے بعد128510.32 پوائنٹس پربندہوا، فیوچرٹریڈنگ کے تحت 7.360 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ گزشتہ روز کے الیکٹرک کے 51026149 حصص، بینک آف پنجاب 43339979 حصص اورورلڈ کال ٹیلی کام کے 40773147 حصص کالین دین ہوا۔ فرسٹ پرونشل مضاربہ، فرسٹ آئی بی ایل مضاربہ اورسلمان نعمان انٹرپرائزز ٹاپ تھری ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔