پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 223.94 پوائنٹس کی کمی کے بعد 81850.50 پوائنٹس پر بند

162
Pakistan Stock Exchange

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 223.94 پوائنٹس کی کمی کے بعد 81850.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 439 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،143 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 237کی قیمتوں میں کمی اور 59 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

مجموعی طور پر 400.30 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 18.69 ارب روپے تھی، کے ایس ای 30 انڈیکس 56.93 پوائنٹس کی کمی کے بعد 25977.37 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 2193.28 پوائنٹس کی کمی کے بعد 128368.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 8.86 ارب روپے کا لین دین ہوا۔پیس پاکستان لمیٹڈ کے 30381268 حصص، ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 29117310 حصص اور او جی ڈی سی ایل کے 23080653 حصص کا لین دین ہوا۔چناب لمیٹڈ پریف،چناب لمیٹڈ اور دی یونیورسل انشورنس لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔