پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں لاہور قلندرز نے سری لنکن پاور ہٹر بھانوکا راجاپکسا کو اسکواڈ میں شامل کر لیا

153
Pakistan Super League
Pakistan Super League

راولپنڈی۔15مئی (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں لاہور قلندرز نے سری لنکن پاور ہٹر بھانوکا راجاپکسا کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ وہ انجرڈ ٹام کرن کی جگہ باقی ماندہ ٹورنامنٹ میں قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔ بھانوکا راجاپکسا اپنی جارحانہ بیٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں اور گزشتہ دو برسوں کے دوران مڈل آرڈر میں 142.45 کا متاثر کن اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

راجاپکسا نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز جیسی ٹیم کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ٹیم کے لیے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کرنے کے لیے تیار ہوں اور قلندرز کو ایک شاندار اختتام تک پہنچانے کے لیے پر امید ہوں۔