پاکستان سپر لیگ، لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

67
پی ایس ایل کے 6 ایڈیشنز میں شائقینِ کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے

شارجہ ۔ 22 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، اے بی ڈی ویلیئرز اور ڈیوڈ وائز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے 201 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کر لیا، اے بی ڈی ویلیئرز کو میچ اننگ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، اے بی ڈی ویلیئرز نے 29 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آو¿ٹ رہے جبکہ ڈیوڈ وائز 20 گیندوں پر 45 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ جمعہ کو شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے اپنے اوپنرز کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت لاہور قلندرز کو جیتنے کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا، جیمز ونس اور عمر صدیق کے درمیان 135 رنز کی شراکت ہوئی۔لاہور قلندرز کو پہلی کامیابی جیمز وینس کی وکٹ کی صورت میں ملی جو چھ چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 84 رنز بنا کر سندیپ لمیچن کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔دوسرے آو¿ٹ ہونے والے بلے باز شعیب ملک تھے جو 10 رنز بنا کر سندیپ لمیچن کی ہی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔عمر صدیق 53 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے جبکہ آندرے رسل صرف سات رنز بنا پائے۔پانچویں آو¿ٹ ہونے والے بلے باز ڈین کرسچیئن تھے جو 21 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے جبکہ لوری ایونز آٹھ رنز بنا کر حارث رو¿ف کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔46 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کر کے سندیپ لمیچن قلندرز کی جانب سے نمایاں بولر رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رو¿ف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 35 کے مجموعی سکور پر لاہور قلندرز کے اوپنر سہیل اختر 10 رنز بنا کر محمد الیاس کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔دوسرے آو¿ٹ ہونے والے بلے باز فخر زمان تھے جو 35 گیندوں پر 63 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے، سلمان بٹ جو پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے، صرف 17 رنز بنا پائے۔ آغا سلمان نے دو رنز بنائے جبکہ دو رنز بنا کر برینڈن ٹیلر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے تاہم اس کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز اور ڈیوڈ وائز کی 98 رنز کی دھواں دار شراکت میچ کے آخر تک قائم رہی۔ملتان سلطانز کی جانب سے 39 رنز کے عوض تین وکٹیں لے کر جنید خان نمایاں بولر رہے۔