29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان سکواش نے ایشین چیمپیئن شپ اور کامن ویلتھ گیمز کےلئے کھلاڑیوں...

پاکستان سکواش نے ایشین چیمپیئن شپ اور کامن ویلتھ گیمز کےلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن نے ایشین ٹیم چیمپیئن شپ اور کامن ویلتھ گیمز کےلئے قومی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیاہے۔ تفصیلات کے مطابقایشین ٹیم چیمپیئن شپ کےلئے مرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور محمد عاصم خان جبکہ خواتین میں ماریہ طور (زخمی ہیں اور اگر موجود ہوئیں) اس کے علاوہ مدنیہ ظفر، سعادیہ گل، فوزیہ ظفر اور رفعت خان شامل ہیں۔ ایشین ٹیم چیمپیئن شپ میں 21 سے 25 مارچ تک کوریا میں کھیلا جائے گا۔ کامن ویلتھ گیمز میں کے لئے فرحان زمان، طیب اسلم جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں ماریہ طور اور مدنیہ ظفر پاکستان نمائندگی کریں گے کامن ویلتھ گیمز 4 سے 15 اپریل آسٹریلیا میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹس کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=90162

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں