پاکستان سے پہلی فلائٹ 39عمرہ زائرین کو لے کرجدہ ائیرپورٹ پہنچ گئی

86
رمضان المبارک میں عمرہ کی بکنگ نسک ایپ میں دستیاب ہے،سعودی وزارت حج و عمرہ

راولپنڈی۔2نومبر (اے پی پی):کورونا وائرس کے بعد پاکستان سے سعودی عرب جانے والے پہلی فلائٹ 39عمرہ زائرین کو لے کرجدہ ائیرپورٹ پہنچ گئی،آئی ٹی ائیرٹریول اینڈ ٹورز کے بہترین انتظامات پر عمرہ زائرین اورسعودی حکومت نے سراہتے ہوئے خوشی کااظہار کیا۔ آئی ٹی ٹریولز اینڈٹورز کے چیف ایگزیکٹو حاجی طاہرعباس نے راولپنڈی میں اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سے سعودی عرب جانے والی تمام پروازوں کو روک دیاگیا تھا اور زائرین کا عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں تھی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک میں کورونا میں کمی آنے اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کراتے ہوئے 08ماہ بعد گزشتہ روز سعودی ائرلائن کی پہلی پروازلاہور سے 39عمرہ زائرین کو لے کر جدہ ائیرپورٹ پہنچی ہے۔حاجی طاہر عباس نے بتایا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی ائیرٹریول اینڈ ٹورز واحد نجی فرم ہے جس نے پاکستان بھر سے لوگوں کو عمرہ کے لیے سعودیہ عرب پہنچایاہے اور پاکستان سے پہلی فلائٹ گزشتہ روز سعودی عرب پہنچ چکی ہے۔حاجی طاہرعباس نے سعودی حکومت سے اپیل کی کہ عمرہ کے لیے مزیدآسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ زیادہ سے عمرہ زائرین سعادت حاصل کرسکیں۔انہوں نے بتای اہے کہ جدہ ائیر پورٹ پر سعودی وزیر حج وعمرہ اور نائب وزیر سمیت دیگراعلیٰ سعودی حکام نے گروپ کا استقبال کیا۔