اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):پاکستان علما کونسل سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کیلئے چین میں ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتی ہے اور اس اہم معاہدے کے حوالہ سے چین کے صدر ، سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور ایرانی قیادت کی کوششوں کا خیر مقدم کرتی ہے۔
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بہتری عالم اسلام کیلئے عظیم خوشخبری ہے۔ امید ہے کہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات کی بحالی سے عالم اسلام کے مسائل اور مصائب میں کمی واقع ہو گی ۔