پاکستان علما کونسل کی متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے مسلسل حملوں کی مذمت

130
حافظ طاہر محمود اشرفی کا سیلاب زدگان کی امداد پر سعودی سفیر سے اظہار تشکر

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان علما کونسل حوثی باغیوں کی طرف سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پر مسلسل حملوں کی مذمت کرتی ہے اور مشکل کے ان لمحات میں پاکستانی قوم اپنے برادر اسلامی ممالک متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی برادری کو حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مسلسل ہونے والے حملوں کا نوٹس لینا چاہیے اور عالمی قوانین کے مطابق فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔