پاکستان علوم حیوانات کونسل بل 2024 مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد

127

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی نے پاکستان علوم حیوانات کونسل بل 2024 کو مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوانے کی ترمیم منظور کر لی جس کے بعد سینیٹ سے منظور ہو کر آنے والے اس بل کو مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیاگیا۔

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں عالیہ کامران نے تحریک پیش کی کہ پاکستان میں پاکستان علوم حیوانات کونسل تشکیل دینے کا بل سینیٹ کی جانب سے منظور کر دہ صورت میں فی الفور زیر غور لایاجائے جس پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ انہیں اس بل سے اصولی اتفاق ہے تاہم اس پر مزید غور کئے جانے کی ضرورت ہے اس لئے اس بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کیاجائے ۔ حکومت نے اس کی توثیق نہیں کی ہے ۔ہم اچھی قانون سازی کے حق میں ہیں۔

بعد ازاں رانا تنویر حسین نے ترمیم پیش کی کہ اس بل کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کیاجائے۔ ترمیم منظور ہونے کے بعد بل کو کمیٹی کو مزید غور کے لئے بھجوا دیاگیا ۔