
فیصل آباد 25 دسمبر (اے پی پی )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا ورثہ ہے جو ہمارا سرمایہ ہے اور ہم سب کو اسکی حفاظت کے لئے اپنی ذمہ داری انجام دینی ہو گی ۔ حکومت قائد اعظم کے پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے ۔ ہم کرسمس کی خوشیوںمیں مسیحی برادری کے ساتھ بھر پور طریقے سے شریک ہیں ۔ ہماری نئی نسل ہمارے اکابرین کی رہنمائی میں قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو مضبوط اور روشن ترین بنائے گی ۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں یوم پیدائش قائد اور کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وطن میں تمام بسنے والی اقلیتیوں کو مکمل آزادی ہے ۔ تحریک انصاف اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سمیت تمام انبیاءپر ایمان دےن اسلام کا لازمی جزو ہے۔کرسمس کا تہوار یگانگت ، محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات ، وطن سے محبت اور وابستگی شک وشبہ سے بالا ترہے۔ آئین پاکستان میں ملک میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریو ںکو مکمل مذہبی آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قےادت مےں کامےاب تحرےک کی صورت مےں ایک آزاد ملک نصیب ہوا ۔اتحاد ، تنظیم اور ایمان قائد ؒکا وہ پےغام ہے جو آج بھی پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے۔بدقسمتی سے ماضی مےں قائداعظمؒ کے پےغام کو فراموش کر کے ملک و قوم سے زےادتی کی گئی جسے کے ازالہ کے لئے تحریک انصاف کی حکومت کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔