پاکستان لرننگ کانفرنس کا مقصد بچوں کو عالمی طریقوں کے مطابق بااختیار بنانے کے لیے بنیاد فراہم کرنا ہے،وزیراعظم شہباز شریف

122
محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ابتدائی تعلیم شخصیت کی تعمیر اور بچوں کے کیریئر کے لیے اہم ہے،پاکستان لرننگ کانفرنس بہترین عالمی طریقوں کے مطابق بچوں کو بااختیار بنانے میں معاون ثابت ہو گی۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بچے اپنے تعلیمی سفر کے ابتدائی مرحلے میں سماجی طرز عمل کے بنیادی اصولوں اور اقدار کو اپناتے ہیں۔ پاکستان لرننگ کانفرنس 2023 کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جس کا مقصد بچوں کو عالمی طریقوں کے مطابق بااختیار بنانے کے لیے بنیاد فراہم کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ کانفرنس میں شرکت کرنے اور مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے اسکالرز اور پالیسی سازوں کے مختلف نقطہ نظر کو سننے کے بہت خواہش مند تھے لیکن پیرس میں عالمی مالیاتی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی وجہ سے ایسا نہیں کر سکیں گےتاہم وہ کانفرنس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور بچوں کے لیے ایک بہتر اور خوشگوار مستقبل کی تعمیر کے لیے اس کی سفارشات کے منتظر ہیں۔