پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کےلئے اقدامات کا خواہاں ہے،وزیراعظم شہباز شریف

202
Muhammad Shahbaz Sharif
Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کےلئے اقدامات کا خواہاں ہے، مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹوسعودی ولیعہدشہزادہ محمد بن سلمان کی متحرک قیادت میں ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لئے کوشاں ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولیعہدشہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ کوپ27 کے موقع پر ملاقات میں ہم نے اپنی سابقہ ​​بات چیت کو آگے بڑھایاہے ۔ مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو ان کی متحرک قیادت میں ماحولیاتی نظام کی بحالی کےلئےفعال کردار ادا کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔