اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے مثالی جغرافیائی محل وقوع، وسیع روابط اور تجارت کے بہترین مواقع کی صلاحیت کے باعث دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنا رہا ہے اور ان بہتر تعلقات سے لطف اندوز بھی ہو رہا ہے۔ پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگندے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والے زبردست انقلابات جس میں نئی صف بندی کی جا رہی ہے کے تحت اسلام آباد کو سفارتی محاذوں پر الگ تھلگ نہیں کیا جا سکتا۔ بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد اور جھوٹا ہے