پاکستان مرکن ٹائل ایکسچینج میں 7.01 بلین روپے کے سودے

127
پی ایم ای ایکس میں 23.678بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مرکن ٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 7.01 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ایکس میں ہونے والے سودوں کی مجموعی تعداد 18241 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 2900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 3.13 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 2.07 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.61 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 18243 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 10.69 ملین روپے رہی۔