کراچی ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 2.99 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3121 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 2.98 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 7392 رہی۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 1.27 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.05 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 466.21 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 146.19 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 43.13 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.84 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 20 لاٹس کا سودے ہوئے جن کی مالیت 7.73 ملین روپے رہی۔