کراچی ۔ 21 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4.154 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3010 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4.154 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 11071 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.698 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.420 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 767.665 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 184.201 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 75.947 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.279 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 16 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6.623 ملین روپے رہی۔