پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 5.24 بلین روپے کے سودے

106
پی ایم ای ایکس میں 23.678بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 18 نومبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 5.24 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2975 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.24 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 11747 رہی۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.109 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.100 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 912.82 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 102.57 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 14.01 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 6.44 ملین روپے رہی۔