اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی کنونشن آج اتوارکو راولپنڈی میں ہوگا۔سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف کی صدارت میں پیر کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا۔اجلاس میں پارٹی کے راولپنڈی ڈویژن کے تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیاجائے گا۔خواتین، یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا سے متعلق اجلاس بھی الگ الگ منعقد ہوں گے۔
مریم نواز نے یکم فروری سے ملک گیر تنظیمی دوروں کا آغاز کیاتھا۔مریم نواز بہاولپور ڈویژن، ملتان، ایبٹ آباد اور اسلام آباد ڈویژن کے دورے کرچکی ہیں۔