پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف سے منسوب موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بیان جعلی ہے، مریم اورنگزیب

196

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف سے منسوب موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بیان جعلی ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کے اپنے مصدقہ ٹویٹر ہینڈل کے سوا دیگر کو ان سے منسوب کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ صرف مصدقہ ٹویٹر ہینڈل کا حوالہ دے۔