اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے زیر اہتمام قصور، کھڈیاں میں (کل)اتوار 30 جولائی کو ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اب انشااللہ یہ جلسہ ہفتہ ، 5 اگست 2023 کو منعقد ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ایک اور منصوبے ‘ لاہور قصور بہاولنگر’ موٹر وے کے افتتاح کے بعد کھڈیاں میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔