پاکستان معاشی اور سیاسی طور پر بہتری کی طرف گامزن ہے‘ مخدوم شہاب الدین

75
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

رحیم یارخان ۔ 19 نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی اور سیاسی طور پر بہتری کی طرف گامزن ہے‘ بہت جلد عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا۔پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد پر حملہ کرنے والے ایک بار پھر شرمندہ ہوں گے‘ 30 نومبر کو پیپلز پارٹی اپنا یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر پی پی حلقہ 262 راجہ خان سولنگی کی رہائش گاہ آمد پر استقبال کیلئے آئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں جس طرح پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود‘ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ اور راجہ خان سولنگی نے محنت کر کے میرے بیٹے مخدوم رشید الدین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے‘ میں ان صاحبان کا شکر گزار ہوں اور اسی سلسلے میں آج یہاں پہنچا ہوں تاکہ سٹی صدر راجہ سولنگی کا باقاعدہ شکریہ ادا کر سکوں۔