27.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں اقلیتیں بہادر مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا...

پاکستان میں اقلیتیں بہادر مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں، اسفندیار بھنڈارا

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی): پارلیمانی سیکرٹری سیفران اسفندیار بھنڈارا نے کہا ہےکہ پاکستان میں تمام اقلیتیں بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک قابل فخر پاکستانی اور اقلیتی برادریوں کے نمائندے کے طور پر میں اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔ایم این اے نے کہا کہ اقلیتوں نے ہمیشہ وطن عزیز کے دفاع اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آج ہم تمام پاکستانی ایک جھنڈے کے سائے تلے متحد ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591775

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں