اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) صدیق الفاروق نے کہا ہے کہا پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ اور پرسکون زندگی بسر کر رہی ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) نے گورنر پنجاب سے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو دیگر پاکستانیوں کی طرح زندگی گزارنے کے بنیادی حقوق حاصل ہیں اور وہ اپنے اپنے مذاہب پر عمل میں آزاد ہیں