اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا میرین پارک نہ صرف آبی حیات کے تحفظ کا موجب بنے گا بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف ڈھال کا کردار بھی ادا کرے گا۔ جمعرات کو 15 قومی پارکس کے منصوبے کے آغاز کے حوالہ سے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ منصوبہ سیاحت کے فروغ کے ذریعے ریونیو جنریشن میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔