پاکستان میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 62 ملین تک پہنچ گئی

64

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) ستمبر 2018ءکے اختتام پر پاکستان میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 62 ملین تک پہنچ گئی۔ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں اضافہ کا بنیادی سبب تھری اور فور جی انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں ہونے والا نمایاں اضافہ ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2018ءکے اختتام پر تھری اور فور جی موبائل انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 59.485 ملین تک بڑھ گئی جس سے براڈ بینڈ کے مجموعی صارفین کی تعداد 62 ملین تک پہنچ گئی ہے۔