پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اپریل کے دوران 7 ملین ڈالر اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

50

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اپریل 2021 کے دوران 7 ملین ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2020 کے دوران ایف ڈی آئی کی مد میں ملک میں 151 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی گئی تھی تاہم اپریل 2021 کے دوران پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 158.4 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔

اس طرح اپریل 2020 کے مقابلہ میں اپریل 2021 کے دوران پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 7.4 ملین ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔