پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر طارق محمد دہروغ کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

119
پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر طارق محمد دہروغ کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر طارق محمد دہروغ نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان نے خطے میں بحری استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔