اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):پاکستان میں سنگاپورکی براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پاکستان میں سنگاپورنے 129.2 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 301 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان میں سنگاپورکی براہ راست سرمایہ کاری کاحجم 32.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جاری مالی سال کے دوران پاکستان میں سنگاپورکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری کاحجم 31.8 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 28.5 ملین ڈالرتھا۔اپریل 2022 میں پاکستان میں سنگاپورکی براہ راست سرمایہ کاری کاحجم 7.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جس میں ایک ملین ڈالرکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری شامل ہے۔