29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد اوربنیادی ڈھانچے کی بحالی میں عالمی...

پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد اوربنیادی ڈھانچے کی بحالی میں عالمی بینک پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا،نائب صدر عالمی بینک

- Advertisement -

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):جنوبی ایشیا کےلئے عالمی بینک کے نائب صدرمارٹن ریزر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد اوربنیادی ڈھانچے کی بحالی میں عالمی بینک پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔

پاکستان کے دورے کے اختتام پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب سے قیمتی جانوں ، املاک اوربنیادی ڈھانچے کو پہنچے والے نقصان پر ہمیں افسوس ہوا ہے، متاثرین کو امداد کی فراہمی کےلئے عالمی بینک پاکستان کی وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری رسپانس کے تحت عالمی بینک پاکستان میں پہلے سے جاری منصوبوں کےلئے مختص فنڈز کی دوبارہ تخصیص کےلئے کام کررہا ہے تاکہ متاثرہ افراد کوصحت ، خوراک ، پناہ اوردوبارہ بحالی کے عمل میں کردار ادا کیا جاسکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں اور بنیادی ڈھانچہ کی تعمیرنو اوربحالی کےلئے ایمرجنسی پلان کی تیاری میں بھی عالمی بینک پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکانات اور روزگار کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کےلئے اقدامات ضروری ہیں۔

عالمی بینک کے نائب صدر نےکہا کہ سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی ، آباد کاری اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیرنو کےلئے عالمی بینک مجموعی طور پر2 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا انتظام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان 10ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=329398

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں