پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کیلئے دنیا بھر سے اب تک امدادی سامان لے کر 35 پروازیں پاکستان آچکی ہیں

173
Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کیلئے دنیا بھر سے اب تک امدادی سامان لے کر 35 پروازیں پاکستان آچکی ہیں، سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات سے14 پروازیں آئیں۔

اتوار کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات اور ترکی سے پہلی پرواز 28 اگست کو پاکستان پہنچی۔ متحدہ عرب امارات سے 29 اگست کو دو، 30 اگست کو دو، 31 اگست کو دو، یکم، دو اور تین ستمبر کو بھی دو دو جبکہ 4 ستمبر کو ایک پرواز آئی۔

ترکی سے 28 ،29 اگست کو دو دو، 30 اگست کو تین، 31 اگست کو دو، یکم ستمبرکو ایک اور جبکہ 3 ستمبر کو ایک پرواز آئی۔ ترکی سے اب تک کل گیارہ پروازیں آچکی ہیں۔ چین سے اب تک چار پروازیں امدادی سامان لے کر آچکی ہیں ان میں دو 30 اگست اور دو 31 اگست کوپاکستان آئیں۔

ازبکستان سے یکم ستمبر کو ایک، قطر سے 2 ستمبر کو دو اور 4 ستمبر کو ایک، فرانس سے 3 ستمبر کو ایک، یونیسف سے 4 ستمبر کو ایک پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان آئی۔