22.8 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ترکیہ کی جانب سے 15ہزار پکے...

پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ترکیہ کی جانب سے 15ہزار پکے کھانے کی تقسیم

- Advertisement -

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):ترک تعاون و ہم آہنگی ایجنسی (ٹیکا) نے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ایک ریلیف پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ یہ صوبہ حالیہ تباہ کن سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔اس منصوبے کے تحت 15,000 پکے کھانے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

پہلے روز 2,000 پکے کھانے تقسیم کیے گئے، 1,000 بونیر میں اور 1,000 سوات میں۔ یہ سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا تاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری غذائی سہولت فراہم کی جا سکیں۔اس فلاحی اقدام کے ذریعے ٹیکا ایک بار پھر پاکستان کے برادر عوام کے ساتھ ترکیہ کی بھرپور یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے اور اس مشکل گھڑی میں بروقت تعاون فراہم کر رہی ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں