25.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں فضائی بندش کے خاتمے کے ساتھ ہی فلائٹ آپریشن بحال...

پاکستان میں فضائی بندش کے خاتمے کے ساتھ ہی فلائٹ آپریشن بحال ہونا شروع ہوگیا ہے، ترجمان پی آئی اے

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):پاکستان میں فضائی بندش کے خاتمے کے ساتھ ہی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی ائی اے) کا فلائٹ آپریشن بحال ہونا شروع ہوگیا ہے ۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ پی ائی اے کی پیرس تا اسلام آباد پرواز پی کے 750 جو علی الصبح کوئٹہ اتار لی گئی تھی، رات 9 بجے اسلام آباد واپس روانہ ہوگی،

پی آئی اے کا دیگر آپریشن بھی رات 10 بجے سے بحال ہوجائے گا اور تمام رکی ہوئی یا تاخیر کا شکار پروازیں آپریٹ ہوں گی، ترجمان نے کہا کہ وہ مسافر جو واپس اپنے گھروں کو چلے گئے تھے یا وہ جن کو ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا تھا ان سے رابطہ کر کے واپس ائیرپورٹ بلایا جارہا ہے۔

- Advertisement -

جہازوں اور دیگر ساز و سامان جو حفظ ماتقدم کے طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کردیئے گئے تھے، کو واپس آپریشن ایریا میں لایا جارہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ فضائی بندش اور آپریشن متاثر ہونے کی باعث جو مسافروں کو زحمت ہوئی اسکے لئے معذرت خواہ ہیں مگر حالات کے پیش نظر احتیاط بہت ضروری تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595387

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں