پاکستان میں منعقد ہونے والی 14 ویں پلاسٹک اینڈ پرنٹنگ ( پلاسٹی اینڈ پیک) اور 13 ویں آئی ایف ٹیک فوڈ اینڈ بیوریج ٹیک میں 30 سے زائد ممالک شرکت کریں گے

155

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) 14 ویں پلاسٹک اینڈ پرنٹنگ ( پلاسٹی اینڈ پیک) اور 13 ویں آئی ایف ٹیک فوڈ اینڈ بیوریج ٹیک میں 30 سے زائد ممالک شرکت کریں گے جبکہ ان ممالک سے تعلق رکھنے والی 400 سے زائد کمپنیوں نے عالمی نمائش میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان میں منعقد ہونے والی سالانہ بین الاقوامی نمائشی پلاسٹک ‘ پیکنگ ‘ پرنٹنگ اور فوڈ انڈسٹری کے شعبوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کے حوالے سے عالمی شہرت کی حامل بنا چکی ہے جس میں دنیا بھر کی کمپنیاں شریک ہو کر جدید ترین ٹیکنالوجی کی نمائش کرتی ہیں