پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہورہے ہیں،بدقسمتی سےحالیہ سیلاب میں 400 بچے جاں بحق ہوئے،وزیراعظم محمد شہباز شریف

124
وبائی امراض اورقدرتی آفات کے دور میں دنیا کو نئے زمینی حقائق سے ہم آہنگ ہونا سیکھنا چاہیے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے نتیجے میں سیلاب کی تباہی سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہورہے ہیں۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں میں بدقسمتی سے 400 بچے جاں بحق ہوئے ہیں جو مجموعی ہلاکتوں کی ایک تہائی تعداد بنتی ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بچوں کے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے متاثرہ ہونے کا بڑا خطر ہ ہے، میں اس صورتحال میں یونیسیف سمیت دیگر عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کرتا ہوں۔