قاہرہ ۔13اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے لئے فلسطینی طلبہ کا پہلا گروپ مصری دارالحکومت قاہرہ سے پاکستا ن کے لئے روانہ ہو گیا۔ قاہرہ میں پاکستان کے سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کے حکام اور الخدمت فائونڈیشن کے نمائندوں نے فلسطینی طلبہ کو قاہرہ کے انٹرنیشل ایئر پورٹ سے لاہور کے لئے رخصت کیا۔
یہ گروپ ان 192 فلسطینی طلبہ میں شامل ہے جو پاکستان میں مختلف میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی تعلیم مکمل کریں گے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے احکامات پر فلسطینی طلبہ کو پاکستان کے میڈیکل اینڈ دینٹل کالجز میں اپنی تعلیم مفت مکمل کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی، اس سلسلے میں دیگر ادارے گلوبل ریلیف ٹرسٹ ، ڈاکٹرز آف رحمٰن اور الخدمت فائونڈیش بھی معاونت کر رہے ہیں