پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جن کا ایئر یونیورسٹی میں سی پیک کیریئر سمٹ سے خطاب

66

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جن نے کہاہے کہ چین پاکستان کے درمیان تاریخی سفارتی اور معاشی تعلقات ہیں، سی پیک راہداری کادونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات میںاہم کردار ہے، موجودہ حکومت کے وژن کے مطابق دونوں ممالک میں غربت کاخاتمہ، زراعت میں تعاون سی پیک کا اہم حصہ ہو گا، سپیشل اکنامک زونز میں پہلے رشکئی اکنامک زون پر کام شروع ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایئر یونیورسٹی میں منعقدہ سی پیک کیریئرسمٹ 2018 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چینی سفیر نے کہاکہ سی پیک دنیا کے ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی رابطے استوار کرے گا۔ سی پیک دنیا کی قوموں کے دمیان ایک پل کاکردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے صنعتکار خصوصی اقتصادی زونز میں جوائنٹ وینچر کریں گے۔ خصوصی اقتصادی زون میں جوائنٹ وینچر میں 80 فیصد روزگار مقامی لوگوں کو ملے گا۔ ان میں سے 80 فیصد ایشاءبرآمد ہوں گی۔