اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) گذشتہ تین سال کے دوران پاکستان میں کاروں کی فروخت کی شرح میں 17 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے۔ نئی آٹو پالیسی کے تحت 2021 ءتک ملک میں کاروں، ویگنوں، جیپوں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار میں دوگنا اضافہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے 4لاکھ 29 ہزار یونٹس کا پیداواری ہدف مقرر کیا گیا ہے